۲۹ شهریور ۱۴۰۳ |۱۵ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 19, 2024
حجت الاسلام رسول فلاحتی

حوزہ / صوبہ گیلان میں ولی فقیہ کے نمائندے نے کہا کہ آج کے دور میں حوزات علمیہ کو پہلے سے کہیں زیادہ انقلابی جذبے کے حامل طلاب اور علماء کی ضرورت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین رسول فلاحتی نے صوبہ گیلان کے دینی مدارس کے نئے تعلیمی سال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا : علماء کا معاشرے میں انتہائی اہم اور اثر انداز کردار ہے، شیعہ دینی مدارس ہمیشہ سے علمائے ربانی کا مرکز اور مسلمانوں کے امور میں تفقہ اور ردبر کا مرکز رہے ہیں، اس حقیقت کو تسلیم کرنا ضروری ہے کہ عالم دین ہونا کوئی پیشہ نہیں ہے بلکہ ایک ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا : ایک عالم ہر قسم کے نشیب و فراز کے باوجود اپنی ذمہ داری نبھاتا ہے، لہذا ضروری ہے کہ دینی مدارس کے طلاب اور اساتذہ میں انقلابی سوچ اور جذبے کو مضبوط کیا جائے۔

امام جمعہ رشت نے مزید کہا : علمی اور تعلیمی محافل میں علم حاصل کرنے اور نفس کی تربیت کے مواقع سے فائدہ اٹھانا بہت ضروری ہے، آج حوزہ علمیہ کو پہلے سے زیادہ انقلابی جذبے کے حامل طلاب اور علماء کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی ایران علماء کی برسوں کی محنت اور کوششوں کا نتیجہ ہے، انقلابی علماء، بالخصوص حضرت امام خمینیؒ، نے اللہ کی نصرت اور عوام کی شرکت سے فاسد پہلوی حکومت اور طاغوتی نظام کو ختم کر دیا اور انقلاب اسلامی کی کامیابی سے دنیا کے تمام محاسبات کو غلط ثابت کر دیا۔

حجت الاسلام والمسلمین فلاحتی نے مزید کہا : ایران کی تاریخ کے مختلف ادوار میں علمائے کرام کا کردار ہمیشہ مؤثر رہا ہے، اور انقلاب اسلامی کی تاریخ میں روحانیت کے علمائے کرام کے حوالے سے بھی بہت سی باتیں بیان کی گئی ہیں، ان کا مطالعہ کرنے سے یہ واضح ہو جاتا ہے کہ معاشرے میں علمائے کرام کا کتنا اثر انگیز کردار رہا ہے۔

انہوں نے کہا: طلاب کو نفس کی پاکیزگی کے ذریعے دنیا کی محبت اور اس کی وابستگی سے بچنا چاہیے، عالم بننے کے بعد، طلاب کو انسان سازی کے درس کو اپنی اولین ترجیح بنانا چاہیے اور تعلیم و تربیت کے ذریعے معاشرے میں اصلاح کا کردار ادا کرنا چاہیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .